Skip to main content

وہ ایپ جس کے ذریعے آپ واٹس ایپ پر اپنے دوستوں کی جاسوسی کرسکتے ہیں، اس میں ایسا کیا ہے؟ اب پاکستانی شوہر اپنی بیگمات سے بچ نہ پائیں گے

سٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ’واٹس ایپ‘ کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے جو ٹیکسٹ میسجز، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ہر قسم کا مواد آپس میں شیئر کرتے ہیں۔ اگرچہ واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں لیکن دوسری جانب بہت سی ایسی ایپس بھی میدان میں آچکی ہیں جو پرائیویسی کے اس نظام کو ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ویب سائٹ ’لائف ہیکر‘ نے ایک ایسی ہی ایپ CHATWATCHکا انکشاف کیا ہے جو واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے کسی بھی واٹس ایپ صارف کے متعلق معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس وقت آن لائن یا آف لائن ہے یا کسی بھی دو صارفین کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ آپس میں رابطے میں ہیں یا نہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی واٹس ایپ صارف کی کسی بھی وقت نگرانی ممکن ہے، چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن۔ اگر کسی صارف نے ’لاسٹ سین‘ آپشن آف کررکھی ہو تو بھی ا سکی نگرانی ممکن ہے۔
یہ ایپ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے یہ اندازہ لگاسکتی ہے کہ کوئی صارف کتنے وقت تک واٹس ایپ پر متحرک رہتا ہے، کن اوقات میں کن لوگوں سے بات کرتا ہے، کس وقت واٹس ایپ کا استعمال موقوف کردیتاہے، اس کے سونے او ر جاگنے کے اوقات کیا ہیں، دفتری مصروفیات کیا ہیں اور کس قسم کے لوگوں سے اس کے روابط ہیں۔ ایپ کو انسٹال کرنے کے 24 گھنٹے کے دوران یہ کسی بھی صارف کے معمولات پر نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری معلومات جمع کر لیتی اور نتائج دکھانا شروع کردیتی ہے۔ یہ ایپ iOSاور اینڈرائیڈ صارفین کے لئے دستیاب ہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل کے ایپ سٹور سے اسے ہٹادیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کمپیوٹر کیا ہے ؟؟۔ کمپیوٹر کے بارے میں مکمل معلومات

کمپیوٹر کی تعریف کمپیوٹر Computer ایک ایسا الیکٹرانک آلہ ہے۔ جس کا کام ڈیٹا کوحاصل کرنا ، اِس پر عمل کرنا ، اِس کا تجزیہ کرنا اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہے۔ کمپیوٹر ...

How to get Android 8.0 Oreo look on any smartphone

Motorola and Nokia too use stock Android but that is not as vanilla as the ones found in Pixel and Nexus devices. If you are using one of the smartphones from the OEMs and you want to experience how Android Oreo feels like in your device, follow these steps. It’s really easy. Step 1 – Go to ‘Settings’ Step 2 – Search for ‘Unknown Sources’ and allow the device to download apps from unknown sources. Step 3 – Go to GitHub releases from the smartphone. Step 4 – Search for ‘Rootless Pixel Launcher 2.1’ and tap on ‘Launcher3-aosp-debug.apk’ Step 5 – Download the apk file. Step 6 – Once downloaded, tap on the home button to reach the home screen. Step 7 – Tap on ‘Always’ when a prompt is shown for the Launcher3 app. Step 8 – Generally you’ll be done here. However, in some cases you would manually need to enter the settings page, search for the launcher and change it ...